تازہ ترین
ایک حملہ آور کو شناخت کرلیا گیا،تعلق بلوچستان سے تھا
سیکیورٹی اداروں نے چینی قونصلیٹ پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔ حملہ آور کا نام عبدالرزاق جب کہ اس کا تعلق بلوچستان کے علاقے خاران سے تھا۔
چینی قونصل خانے پر حملہ دہشت گردوں سے متعلق اہم ہیشرفت سامنے آگئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حملےميں مارے گئے ايک دہشت گرد کي شناخت کرگئي۔ دہشت گرد کي شناخت عبدالرازق ولد دين محمد کے نام سے ہوئي ہے۔
سيکيورٹي اداروں نےابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق عبدالرازق بلوچستان حکومت کا ملازم تھا۔ واضح رہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق چینی قونصلیٹ پر حملے میں تینوں حملہ آور مارے گئے، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہل کار سمیت 4 افراد شہید ہوئے۔
دہشت گردوں کے ناکام حملے میں قونصلیٹ کا اسٹاف محفوظ رہا۔