کچھ عناصرریاست میں انتشارپھیلانا چاہتے ہیں: آرمی چیف

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/COAS-Visit-Vo-23-11.mp4"][/video]

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ بیرونی دشمن کے مذموم عزائم کا بھی سامنا ہے۔ ریاست میں انتشار نہیں پھیلنے دیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اس کی وجوہات کو ختم کرنا ہوگا۔ کچھ عناصر دانستہ اور غیر دانستہ طور پر ریاست میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ ریاست مذہب یا لسانیت کہ بنیاد پر کسی کو ایسا نہیں کرنے دے گی ۔

ملتان چھاؤنی کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا مذہب، زبان ،رنگ و نسل سمیت کسی بھی نام پر ریاست میں انتشار پھیلنے نہیں دیں گے۔

جنرل قمر باجوہ نے واضح کیا کہ دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، اسے جڑ سے اکھاڑنے کیلئے اس کی وجوہات کو ختم کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف کامیابیاں مستحکم تر کرنے کے آپریشنز جاری ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ملتان گیریژن میں آرمر فارمیشن تربیتی مشقوں کا جائزہ لیا اوراسٹرائیک کور کی لڑاکا مہارتوں کا مظاہرہ بھی دیکھا۔ افسران اور جوانوں سے اپنے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کوئی بھی فوج پیشہ وارانہ مہارتوں اور تیاریوں سے ہی بہترین دفاع کی حامل ہو سکتی ہے۔

آرمی چیف نے نیشنل ایکش پلان پر عمل کے سکیورٹی ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقتصادی ترقی کی قومی کاوشوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ۔

ARMY CHIEF

anti terrorism

Army Chief General Qamar Javed Bajwa

Tabool ads will show in this div