دہشتگرد چنے، سن کرنے کی دوائیاں اور انجکشن ساتھ لائے تھے

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں ہلاک حملہ آوروں سے متعلق تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔ حملہ آور اپنے ساتھ کھانے کا سامان، چنے، درد کے انجکشن اور دیگر دوائیاں بھی ساتھ لائے تھے۔

دو طرفہ فائرنگ کے دوران چینی قونصلیٹ کے باہر قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ کی دیواریں گولیوں سے چھنی ہوگئیں۔

دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحے، بارود اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ میڈیا کو فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 9 دستی بم برآمد ہوئے ہیں، جب کہ خود کش جیکٹس، سب مشین گن، گولیاں، میگزینز اور دھماکا خیز مواد بھی ان کے سامان میں شامل تھے۔ دہشت گردوں کے پاس سن کرنے والے دوائیں بھی موجود تھیں۔

کراچی پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے چنوں کی ایک تھیلی اور ادویات بھی ملی ہیں۔ دہشت گردوں نے خود کش جیکٹ کو اپنے بیگ میں چھپا کر رکھا تھا۔ خون کو بہنے سے روکنے کیلئے روئی بھی دہشت گردوں کے پاس موجود تھی۔

پولیس کے مطابق اہل کاروں نے چھت سے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔ سامان دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ دہشت گرد کس منصوبے اور پلاننگ سے آئے تھے۔

CHINA

BLA

terrorist attack

chinese consulate

khilalerts

attack on chinese consulate

Tabool ads will show in this div