دريائے سندھ پر ڈيم بنانے سے کوئی نہيں روک سکتا،چيف جسٹس

Nov 23, 2018

چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ دريائے سندھ پر ايک نہيں، بيسيوں ڈيم بنائيں گے، دريائے سندھ ڈيم بنانے سے کوئي نہيں روک سکتا۔ کوئٹہ میں بھی پانی کا بحران شدید ہے، مسئلہ حل نہ ہوا تو لوگ نقل مکانی کریں گے۔

لندن کے رائل نواب ہوٹل ميں تقريب کے دوران پاکستانيوں نے دل کھول کر ڈیم فنڈز کیلئے عطيات ديئے۔ اس دوران بیرون ملک پاکستانیوں کے تعاون سے ترپن لاکھ پاؤنڈ جمع کیے گئے۔ ايک پاکستاني نژاد تاجر نے پانچ سال ميں ساٹھ لاکھ پاؤنڈ دينے کا اعلان کيا۔

 

فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ دريائے سندھ پر ڈيم بنانے سے کوئي نہيں روک سکتا، پاني کا مسئلہ حل نہ کيا تو نتائج سنگين ہوں گے۔ اس موقع پر انہوں واضح کرتے ہوئے کہا کہ ميرا کوئي سياسي ايجنڈہ نہيں، انسانيت کي فلاح اولين مقصد ہے۔

 

انہوں نے ڈيم مخالفين کو واضح پيغام ديا کہ وہ يہ نہ سجھيں کہ ڈيموں کي تعمير ميں رکاوٹ بن سکتے ہيں، پچھلي چار دہائيوں ميں ڈيمز کي تعمير ميں رکاوٹ ڈالي گئي، چاليس سال سے يہ غفلت کس نے کي مجھے پتا چل گيا، مگر ہمیں اب ہمیں پاکستان کو خوشحال اور مضبوط بنانا ہے۔

 

چيف جسٹس نے کوئٹہ ميں پاني کي سنگين صورت حال سے بھي تقریب میں موجود شرکاء کو آگاہ کيا، انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ ميں پاني پندرہ سو سے دو ہزار فٹ پاني زمين سے نيچے چلا گيا ہے، پاني کا مسئلہ حل نہ کيا تو وہاں سے لوگوں کو نقل مکاني کرني ہوگي۔

 

اس موقع پر چیف جسٹس نے مزید ایک ہزار پاونڈز دینے کا اعلان کيا، واضح رہے کہ چیف جسٹس پہلے بھی ڈیم فنڈ میں بیس لاکھ روپے عطیہ کر چکے ہیں۔

CJP

fund raising

Overseas Pakistani

Dam Funds

Tabool ads will show in this div