اداروں کے خلاف بولنے والوں کو جلد پتہ چل جائے گا، چيف جسٹس

چيف جسٹس ثاقب نثار کہتے ہيں عدليہ پر دباؤ پہلے ہوتا ہوگا اب نہيں ہے انصاف کے ليے نظام کو بدلنا ہوگا، فيصل رضا عابدي نے تحريري معافي مانگ لي ہے۔

چيف جسٹس ثاقب نثار برطانيہ کے دورے پرلندن ميں تقريب سے خطاب ميں بولے فيصل رضا عابدي نے تحريري معافي مانگ لي، عامرلياقت کيس کا فيصلہ قانون کے مطابق ہوگا ساتھ ہی انہوں نے انتہاپسندوں کيلئے خطرے کي گھنٹي بجا دي ۔

چيف جسٹس نے کہا کہ مذہبي انتہا پسندي کے بارے ميں عدليہ ابھي تک خاموش کيوں ہے؟ جوالفاظ انہوں نےاستعمال کيے، کفرکے فتوے ديے،ججوں کے بارے ميں حاضر سروس جرنيلوں کے بارے ميں تو اس پر عدليہ ابھي تک خاموش کيوں ہے؟ يہ آپ کو چند دنوں ميں پتا چل جائے گا۔

ايئرپورٹ پرصحافيوں کے سوال پر کہا کہ انصاف کي فراہمي کيلئے نظام بدلنا ہوگا انہوں نے سليکٹڈ جسٹس کو مسترد کرديا۔

چيف جسٹس جسٹس مياں ثاقب نثار نے کہا کہ ہمارے ليے کوئي ہائي پروفائل لو پروفائل کيس نہيں کيس کيس ہوتا ہے اور يہ جو عدليہ پر دباؤ کي بات کرتے ہيں وہ کسي زمانے ميں ہوں گے آج کوئي ايسا تصور بھي نہيں کرسکتا۔

اس سے پہلے لندن پارليماني ہاؤس کے کميٹي روم سے خطاب ميں چيف جسٹس نے کہا ڈيم نہ بنائے تو لوگ ہجرت پر مجبور ہوجائيں گے کالاباغ ڈيم پر تنازع ہونے کي وجہ سے مہمند اوردياميربھاشا ڈيم بنارہے ہيں۔

 

air port

chief justice of pakistan

faisal raza abidi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div