سونے کی قیمت 7سال کی بلند ترین سطح پر
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت7سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئي۔
آل پاکستان سرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 400 روپے اضافے کے بعد62ہزار900روپے ہوگئي ہے۔ قیمت میں اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت343 روپے اضافے سے 53ہزار927روپے ہوگئی جبکہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 1229ڈالر ہوگئي۔