بجلی ایک ماہ کیلئے47 پیسے فی یونٹ مہنگی

حکومت نے عوام کے لیے بجلی کا ایک اور جھٹکا تیار کرلیا ہے، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق بجلی ایک ماہ کیلئے47 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔

نیپرا کی جانب سے آج جمعرات کو اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق فی یونٹ قیمت اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھائی گئی۔

مزید پڑھیے: نیپرا کا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اضافی ریکوری کا ہدف

نیپرا اعلامیہ کے مطابق اکتوبر میں بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 71 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ صارفین سے اکتوبر کے بلوں میں 5 روپے 23 پیسے فی یونٹ وصول کئے گئے۔

صارفین پر آئندہ ماہ 5 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، جبکہ کے الیکٹرک کے صارفین پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ بجلی کے نرخوں میں  اضافہ دسمبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

Power Tariff

power consumers

Tabool ads will show in this div