جمال خاشقجی کو سعودی ولی عہد کے حکم پر قتل کیا گیا، ترک اخبار

Nov 22, 2018

سعودی صحافی جمال خاشقجی کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے کہنے پر ہی قتل کیا گیا، ترک اخبار نے بڑا دعویٰ کردیا۔

اخبار کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کے پاس محمد بن سلمان کی آڈیو ریکارڈنگ موجود ہے جس میں محمد بن سلمان کی جانب سے جمال خاشقجی کو جلد خاموش کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

اخبار کے مطابق سی آئی اے ڈائریکٹر جینا ہیسپل نے یہ آڈیو ٹیپ گزشتہ ماہ انقرہ کے دورے پر حاصل کی ہے۔

آڈیو ریکارڈنگ میں ولی عہد محمد بن سلمان اور ان کے بھائی خالد بن سلمان کی گفتگو واضح طور پر سنی جاسکتی ہے۔ خالد بن سلمان امریکا میں سعودی عرب کے سفیر ہیں ۔

SAUDI CROWN PRINCE

jamal khashoggi murder

Tabool ads will show in this div