گورنرپنجاب نے اپنی جیب سے جرمانہ ادا کرکے 32 قیدی رہا کرادیے
گورنرپنجاب چودھري محمد سرور نےاپنی جیب سے جرمانہ ادا کرکے 32 قیدیوں کو رہا کرادیا۔ کہتے ہيں عدالتی اور تفتيشی نظام ميں بہتري لانے کي ضرورت ہے ۔
گورنرپنجاب چوہدري سرور نے 12 لاکھ روپے ادا کر کے ایک لاکھ روپے تک کے جرمانےوالے 32 قیدی رہا کرا دیے۔
سینٹرل جیل کوٹ لکھپت ميں تقريب سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے عدالتی اورتفتیشی نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ کئی کئی سال تک مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت رہتے ہیں۔
چودھري محمد سرور نے قیدیوں کو خوشخبری سنائی کہ ملک بھرکی جیلوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے جبکہ قیدیوں کے ہیپاٹائٹس سی کے ٹیسٹ بھی کرائیں گے۔
Governor Punjab
KOT LAKHPAT JAIL
Chaudhry Mohammad Sarwar
تبولا
Tabool ads will show in this div