نیب لاہور نے کرپشن کیسزمیں وصول رقم متعلقہ اداروں کو لوٹا دی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

نيب لاہور نے کرپشن کيسز ميں وصول کيے گئے 16 کروڑ 72 لاکھ روپے حکومتي اور نجي اداروں کو لوٹا ديے۔ رواں سال کي دوسري سہ ماہي کي کارکردگي رپورٹ جاري کردی گئی۔

کرپشن کیسز میں وصول کی جانے والی رقم کے چیک ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے متعلقہ اداروں کے نمائندوں کے حوالے کیے۔

ڈي جي نيب کا کہنا تھا کہ رواں سال ملزمان سے چار ارب سے زيادہ کی ریکارڈ وصولی کي گئي جبکہ ڈیڑھ ارب روپے متعلقہ اداروں اور متاثرین میں تقسیم کیے جاچکے ہيں۔

نيب لاہور کي سہ ماہي رپورٹ کے مطابق اپريل سے جون کے دوران 62 افراد کو گرفتار کيا گيا جبکہ پلي بارگين سے 34 کروڑ 58 لاکھ روپے وصول کيے گئے اور متاثرين کو 42 کروڑ روپے سے زيادہ کي رقم لوٹائي گئي۔

رپورٹ کے مطابق نيب لاہور نے دوسري سہ ماہي ميں 8 ريفرنس فائل کيے جن میں سے 11 پرفيصلہ سنايا گیا۔ نيب پراسيکيوشن نے 3 ماہ کے دوران 9 ملزمان کو سزا دلوائي۔

corruption Cases

Quarterly Report

NAB Lahore

Tabool ads will show in this div