ایمن خان اورمنیب بٹ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

پاکستان شوبزانڈسٹری کی ایک اور جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی۔ ایمن خان اور منیب بٹ کی نکاح کی تقریب گزشتہ رات سرانجام پائی۔

دلہے میاں نے نکاح کے کاغذات پرمسجد میں دستخط کیے جبکہ ایمن خان اپنے گھرپرتھیں اورنکاح کے وقت ان کے ساتھ جڑواں بہن منال خان اور والد موجود تھے۔

ہر لڑکی کیلئے یہ دن بہت خاص ہوتا ہے لیکن اپنے والدین کا گھر چھوڑنا بھی تکلیف دہ لگتا ہے شاید اسی لیے نکاح کے وقت ایمن خان رو پڑیں۔

منیب بٹ نے دیپک اینڈ فہد کا تیار کردہ لباس پہن رکھا تھا جبکہ ایمن خان فیشن ڈیزائنرارم خان کے تیارکردہ خوبصورت عروسی لباس میں ملبوس تھیں ۔

فان گولڈن کلرکے میکسی اسٹائل کے ساتھ سرخ دوپٹہ دلہن بنی ایمن پرخوب جچا۔

نکاح کے بعد اس خوبصورت جوڑی نے خوب سیلفیاں بھی بنائیں۔ نوشے میاں نے سنگل کا اسٹیٹس تبدیل ہوتے ہی اپنے انسٹا گرام پر ایم کے ساتھ لی گئی تصاویر اپ لوڈ کر کے کیپش دیا کہ ’’بیگم آفیشل‘‘۔

واضح رہے کہ دونوں کی منگنی گزشتہ سال جنوری میں خاصی دھوم دھام سے ہوئی تھی۔

aiman khan

muneeb butt

newly wed

Pakistan drama industry

Tabool ads will show in this div