گیارہویں عالمی اردو  کانفرنس کا آغاز آج ہوگا

آرٹس کونسل آف پاکستان میں 4 روز تک جاری رہنے والے اس عالمی اردو کانفرنس میں  دنیا بھر سے اردو ادب کے نامور ادیب شرکت کریں گے،نامور شاعرہ فہمیدہ ریاض کی رحلت کے بعد آج ہونے والا کلاسیکل رقص کا سیشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اردو کانفرنس کا آج ہونے والا افتتاحی اجلاس شام 4 بجے ممتاز ادیبوں شمیم حنفی،ضیا محی الدین،زہرہ نگاہ،مستنصر حسین تارڑ،امر جلیل ،افتخار عارف  اور رضا علی عابدی سمیت دیگر اردو ادب کے سرخیلوں کی صدارت میں ہوگا،جب کہ افتتاحی سیشن میں  اب تک منعقد ہونے والے دس اردو عالمی کانفرنسز کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم بھی چلائی جائے گی۔

دن کے دوسرے سیشن میں نامور ادیب اور شاعر جون ایلیا کی زندگی پر ’’ایک ہی شخص تھا جہان میں کیا ‘‘کے نام  سے ایک دستاویزی فلم بھی چلائی جائے گی،جس کے بعد جون ایلیا کے قریبی رفقا شکیل عادل زادہ،پیرزادہ قاسم،اقبال قاسم اور وسعت اللہ خان ،جون ایلیا کی زندگی اور شاعری پر روشنی ڈالیں گے۔

اردو  کانفرنس کے آج منعقد ہونے والے تیسرے سیشن میں نامور مزاح نگار انور مقصود اپنے منفرد انداز میں ایک بار پھر محفل میں قہقہےبکھیریں کریں گے،جب کہ نامور شاعرہ فہمیدہ ریاض کی اچانک ہونے والی رحلت کے بعد آج ہونے والا کلاسیکل رقص کا سیشن ملتوی کر دیا گیا ہے۔

گیارہویں عالمی اردو کانفرنس کے حوالے سے آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ نے سما ڈیجیٹل کو بتایا کہ دنیا بھر میں یہ اردو ادب کا سب سے بڑا میلہ ہے،آج دنیا بھر میں اردو کا اس سے بڑا ایونٹ اور کہیں نہیں ہوتااور اس کا سارا کریڈٹ کراچی آرٹس کونسل کو جاتا ہے،ان کامزید کہنا تھا کہ اس بار کی عالمی کانفرنس کو گزشتہ عالمی کانفرنسز سے زیادہ کامیاب بنانے کے لیے اس میں اردو کے تقریبا تمام شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہےجب کہ اس بار موضوعات میں بھی تنوع پیدا کیا ہے۔

نامور ادیب اور شاعرہ فہمیدہ ریاض کی ناگہانی رحلت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احمد شاہ کا کہنا تھا کہ یہ اردو ادب کے لیے بہت بڑا نقصان ہے ،جس کی وجہ سے آج اردو کا تمام قلم قبیلہ اداس ہے،انھوں نے کہا کہ فہمیدہ ریاض رنگوں اور روشنیوں کی شاعرہ تھی ان کی رحلت کی وجہ سے آج ہونے والا کلاسیکل رقص کا سیشن منسوخ کیا ہے۔

ANWAR MAQSOOD

karachi arts council

Fahmida Riaz

11th international urdu conference

Ahmed shah

jhon elia

Tabool ads will show in this div