پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا ہونے سے پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہونے کی امیدیں جاگ اٹھیں۔ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کم سے کم دس روپے فی لیٹر تک سستا کیا جاسکتا ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86 ڈالر سے 62 ڈالر53 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی یہ قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر ہے۔4 اکتوبر سے اب تک خام تیل کی قیمت میں 24 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی۔ چار اکتوبر کو خام تیل کی عالمی قیمت 86 ڈالر فی بیرل تھی۔
تیل کی قیمتوں میں کمی نے نئے معاشی بحران کی گھنٹی بجادی
واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ عالمی قیمت میں کمی کے تناسب سے پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کم سے کم دس روپے فی لیٹر تک سستا کیا جاسکتا ہے۔