ڈاکٹر فاروق ستار کی آفاق احمد سے 27 سال بعد ملاقات

ايم کيو ايم پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار اور مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کی ستائيس سال بعد ملاقات ہوئی، ملير جناح اسکوائر کے الگ الگ دورے پر نکلے پرانے ساتھی آمنے سامنے آئے تو گرم جوشی سے ملے۔

کیا ايم کيو ايم پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار اور مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد میں دوریاں کم ہونے لگیں؟، گزشتہ رات ملير جناح اسکوائر پر الگ الگ دورہ کرتے ڈاکٹر فاروق ستار اور آفاق احمد آمنے سامنے آئے تو راستہ بدلنے کے بجائے بغلگیر ہوگئے، دونوں نے گرمجوشی سے مصافحہ بھی کیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کی طبیعت پوچھی تو دوسری طرف سے ان کی خيريت بھی دريافت کی گئی، مختصر ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کی رکنیت معطل کر رکھی ہے جبکہ ان سے کئی معاملات پر وضاحت بھی طلب کی جاچکی ہے۔

AFAQ AHMED

Dr. Farooq Sattar

MQMH

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div