چلتی ساون کی پون کو الوادع، بھارت میں شاندار تقریب کا انعقاد

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹر

ممبئی: بھارت میں ساون کے مہینے کو الوداع کہنے کیلئے شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں طالبات کے رقص اور ماڈلنگ نے سماں باندھ دیا۔ 

بھارتی ریاست شمالی پنجاب میں ساون کے مہینے کو الوداع کہنے کیلئے شاندار ثقافتی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں شریک کالج کی طالبات نے شاندار رقص پیش کر کے سماں باندھ دیا۔

فیسٹیول میں شریک طالبات کا کہنا تھا کہ انہوں نے مون سون کے اس موسم کو یادگار بنانے کیلئے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران طالبات نے  پنجاب کے روایتی اور دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جنہیں زیب تن کر کے طالبات نے ریمپ پر واک کی اور ہاتھوں پر مہندی لگوائی اور مختلف کھیل بھی کھیلے۔ سماء / ایجنسیز

میں

کی

کا

کو

Tabool ads will show in this div