فرينڈلی ميچ، فرانس کی يوراگوئے اور برازيل کی کيمرون کو شکست

Nov 21, 2018

دوستانہ میچ کے دوران بھی اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے میں آیا، جب فرانس نے یوراگوئے اور برازیل نے کیمرون کو شکست دے دی۔

فرانس میں کھیلے گئے دوستانہ میں برازيل کے نيمار اور فرانس کے ام باپے انجري کا شکار ہوگئے۔ ورلڈ چيمپيئن فرانس اور يوراگوئے ميں سخت مقابلہ ہوا۔ پہلے ہاف ميں دونوں ٹيميں کوئي گول نہ کرسکيں۔

 

ام باپے گول کرنے کي کوشش ميں يوراگوئے کے گول کيپرسے ٹکرا کر کندھے کي انجري کا شکار ہوگئے۔ ميچ کا واحد گول فرانس کے اولیور گیروڈ نے باون ويں منٹ ميں اسکور کر کے ٹيم کو کاميابي دلائي۔

 

دوسري جانب دوستانہ ميچ ميں برازيل اور کيمرون کي ٹيميں ٹکرائيں، جہاں مسلز ميں کھنچاؤ کے باعث نيمار کو صرف چھ منٹ بعد ہي گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

 

پہلے ہاف کے اختتامي لمحات ميں ایورٹنس رچرلیسن نے گول کر کے برازيل کو برتري دلائي۔ دوسرے ہاف ميں کيمرون برتري ختم کرنے ميں ناکام رہا۔ برازيل نے یہ میچ ايک صفر سے جيت ليا۔

friendly match

kylian mbappe

Tabool ads will show in this div