سردیوں میں تیل بالوں کیلئے کتنا ضروری؟

اگر آپ اپنے بالوں کو روزانہ شیمپو سے دھوتے ہیں اور بالوں کی نہگداشت کیلئے تیل یا کسی دوسری چیز کا استعمال نہیں کرتے تو آپ اپنے بالوں کیساتھ دشمنی کر رہے ہیں۔

جیسے جسم کو خوراک اور پانی کی ضرورت ہوتی ہے، جلد کو موئسچرائزر کی ایسے ہی بالوں کو بھی مناسب مقدار/تعداد میں خوراک کی ضرورت ہوتی ہے اور تیل سے بہتر بالوں کی حفاظت کیلئے کوئی خوراک نہیں۔

اگر آپ روزانہ تیل استعمال نہیں کرسکتے تو ہفتے میں ایک بار تیل لگانا ضروری ہے، خاص طور پر سردیوں میان تیل کا استعمال نہ صرف اسے ایک حد تک گرنے سے روکتا ہے بلکہ بالوں کے بڑھنے اور مضبوط ہونے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

تیل نہ صرف آپ کے بالوں کو وٹامن فراہم کرتا ہے بلکہ انہیں نرم اور ملائم بھی رکھتا ہے۔

تیل ایک ایسا ایجنٹ ہے جو بالوں کو غذائیت فراہم کرتاہے۔ تیل کے مساج سے پورز کھل کر آئل کو بہتر طریقے سے جذب کرتے ہیں۔خون کی گرد ش کو فروغ دے کر آپکو طمانیت کا احساس دیتا ہے۔ باقاعدگی سے تیل لگانے سے جڑیں مضبوط اور بال لمبے اور صحت مند ہوتے ہیں۔

بالوں کو ٹوٹنے یا گرنے سے بچانے کیلئے بھی تیل معاون ثابت ہوتا ہے۔ کیسٹر، زیتون اور بادام کے تیل کی مدد سے پروٹین کی طاقت دوبارہ بحال کرنے میں مدد ملتی ہے۔ تیل کی مدد سے بالوں کو بے جان، روکھا، دومنہ کا اور گرنے سے بچایا جاسکتا ہے۔ خواتین میں دو منہ کے بالوں کا اہم مسئلہ ہے جو پروٹین کی کمی کا نتیجہ ہے، تاہم باقاعدگی سے تیل لگانے سے آپ اس مسئلے سے جان چھڑا سکتے ہیں۔

خشکی بالوں کی خرابی اور گرنے کی اہم وجہ ہے۔ خشکی مردہ خلیات ہوتے ہیں۔ خشکی کے باعث ہونے والی جلن اور خارش بالوں کے حجم کو خراب کرنے کا سبب بنتی ہے۔ اسکیلپ خشک ہونے کے باعث خشکی کا شکار ہوتی ہے۔ تیل کی مناسب مقدار کے مساج سے اس مسئلہ سے نجات پائی جاسکتی ہے۔ اسکیلپ کے مردہ خلیات میں موجود غدود تیل کی پیداوارکم یا بند کردیتے ہیں، جس کے باعث خشکی ہوتی ہے۔ تیل کے ذریعے ان غدود کو غذائیت مہیاکی جاسکتی ہے۔

HEALTH

OLIVE

hair fall

home remedies

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div