آقائےدوجہاں سرورکونین کی ولادت باسعادت کادن،شہرشہرجشن

ملک بھر میں عید میلاد النبی حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادت کا دن نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ سرکاری سطح پر تقریبات کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔ وفاق میں31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

علی الصبح فضا میں توپوں کی گونج اور نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی صداوں نے ماحول کو مزید جلا بخشی۔ صبح کے آغاز پر مساجد میں قرآن خوانی ، اجتماعی دعاوں اور درود و سلام سے دن کی شروعات ہوئی۔ بارہ ربیع الاول کے موقع پر ملک بھر سے چھوٹے بڑے جلوس و ریلیاں برآمد ہوںگے اور میلاد کی محافل اور سیرت النبیﷺ کانفرنس منعقد کی جائیں گی جن سے علماء کرام خطاب کریں گے۔

کراچی سے خیبر اور گوادر سے کشمیر تک گلی گلی، کوچہ کوچہ رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگانے لگا ہے، جبکہ بازاروں کو بھی سجایا گیا ہے۔ مساجد رنگ و نور میں نہا گئیں، سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ ہر سو سبز پرچموں کی بہار ہے اور فضاء دورد وسلام سے معطر ہے۔ عید میلادالنبی پر آج دن بھر شہر شہر، قریہ قریہ ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے، شمع رسالت کے پروانے اپنے اپنے انداز میں سرور کونین ﷺکو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

کراچی میں 12ربیع الاول کا مرکزی جلوس3 بجے سہ پہرجماعت اہلسنت کے زیر اہتمام علامہ شاہ عبد الحق قادری ، حاجی حنیف طیب،مولانا ابرار احمد رحمانی ،علامہ سید مظفر حسین شاہ،ڈاکٹر فرید الدین قادری،سیدعبدالحکیم اشرف جیلانی،شاہ عبد العلیم قادری،مفتی سید احمد علی شاہ سیفی ودیگر علماءمشائخ کی قیادت میں بر آمد ہوگا۔

مرکزی جلوس ایم اے جناح روڈ اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نشتر پارک پہنچے گا، جہاں عید میلاد النبی کی تقریبات کا آغاز شام 5 بجے ہوگا۔ ریلیوں اور جلوسوں پر گل پاشی بھی کی جائے گی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ میلاد مصطفیٰﷺ کی خوشی میں محافل کا انعقاد منگل کی شب سے ہی شروع ہوگیا تھا۔ دینی جماعتوں کی جانب سے درود و سلام کی خصوصی محافل منعقد کی گئیں۔ پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام لیاقت آباد ڈاک خانے سے میلاد ریلی نکالی گئی جو چھٹن شاہ مزار کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔

PUBLIC HOLIDAY

EID MILAD UN NABI

Tabool ads will show in this div