پیپلزپارٹی کے سابق وزراء کیخلاف نیب ریفرنس کی منظوری

عثمان خان

نیب نے سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور عاصمہ ارباب عالمگیر کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی، اکرم خان درانی، نثار کھوڑو اور سینیٹر روبینہ خالد کیخلاف بھی انکوائریوں کا فیصلہ ہوگیا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 13 انکوائریوں کی منظوری دے دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اختیارت کے ناجائز استعمال پر ارباب عالمگیر اور عاصمہ ارباب کیخلاف ریفرنس کی منظوری دی گئی، دونوں پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

اجلاس کے دوران سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی، سابق صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور سینیٹر روبینہ خالد اور دیگر کیخلاف بھی انکوائری کی منظوری دی گئی۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل  پیرا ہیں، کرپشن فری پاکستان کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں۔

انہوں نے نیب ڈی جیز کو ہدایت کی کہ شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریوں اور انویسٹی گیشن قانون، شفافیت اور ٹھوس شواہد پر مقررہ وقت میں منطقی انجام تک پہنچائیں۔

چیئرمین نیب نے زور دیا کہ نیب میں آنیوالے تمام افراد سے قانون کے مطابق عزت و احترام سے پیش آیا جائے۔

ARBAB ALAMGIR

Asima Arbab

Tabool ads will show in this div