کابل میں مذہبی اجتماع کے دوران خودکش دھماکہ، 40 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جاری ایک مذہبی تقریب کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد جاں بحق جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ نماز مغرب کے بعد ایئرپورٹ روڈ پر واقع ہال میں جاری میلاد النبیﷺ کی تقریب میں ہوا جہاں سینکڑوں کی تعداد میں افراد موجود تھے۔

افغان وزارت صحت نے 40 افراد کے جاں بحق اور 80 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

 

KABUL

EID MILAD UN NABI

Tabool ads will show in this div