اگر بھارت ميں اترتا تو انہيں ہضم نہيں ہوتا، فخرعالم

Nov 20, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/KI-FAKHAR-E-ALAM-PERVAZ-KHI-PKG-20-11.mp4"][/video]

معروف فنکار فخرعالم چھوٹے طيارے پر دنيا کا چکر لگانے کے بعد وطن لوٹ آئے، مشن کے دوران بھارت ميں نہيں اترے انہوں نے کہا کہ اگر بھارت ميں اترتا تو انہيں ہضم نہيں ہوتا۔

پاکستان کا فخر، فخر عالم، مختلف ممالک کے آسمانوں پراُڑان بھرکر وطن واپس لوٹ آئے، دس اکتوبر کو فلوریڈا سے اپنے مشن کا آغاز کرنے والے وہ پہلے پاکستانی ہيں، جنہوں نے چوبيس ممالک کا دورہ کیا۔

کراچي پہنچنے پر ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف فنکار فخرعالم نے کہا کہ مشن سے پہلے112گھنٹے جہاز اڑانے کا تجربہ تھا۔

انہوں نے کہا پڑوسي ملک بھارت نہيں گيا فضائي حدود عبور کرکے بنگلہ ديش اترگيا۔

فخر عالم نے بتايا روسي ايئرپورٹ پر بتيس گھنٹے بيٹھنا پڑا تاہم حکومت پاکستان کے تعاون سے وہ پريشاني دور ہوگئی۔

جو کوئي نہ کرسکا وہ کر دکھايا دنيا کا سفر پورا کرنے والے فخر پر پوري قوم کو فخر ہے۔

Fakhar Alam

Parwazz

Tabool ads will show in this div