مصباح، آفریدی اور شعیب ملک کتنے میں بکے؟

پی ايس ايل 4 ميں پاکستانی اسٹارز کے ساتھ غير ملکی ستاروں کا جھرمٹ ہوگا، ڈی ویلیئرز لاہور قلندرز اور اسٹيو اسمتھ چھٹی ٹيم کا حصہ بن گئے۔

اماراتی صحراؤں اور پاکستانی ميدانوں ميں پاکستانی کرکٹ کا سُپر ميلہ سجے گا تو اے بی ڈی ویلیئرز لاہور قلندرز کے سر کا تاج ہوں گے، کارلوس بريتھ ويٹ بھی جنوبی افریقی اسٹار کا ساتھ دینے میدان میں اتریں گے۔

آسٹريليا کے اسٹيو اسمتھ، بوم بوم آفريدی اور شعيب ملک چھٹی ٹيم کا حصہ ہوں گے، مصباح الحق اور پولارڈ کو پشاور زلمی نے چن ليا جبکہ ڈی جے براوو کوئٹہ گليڈی ايٹرز کی نمائندگی کريں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ ٹائٹل کے دفاع کیلئے پُرعزم ہے، سمت پٹيل ايک بار پھر ٹيم کیلئے اسپن کا جادو جگائيں گے، ڈائمنڈ کٹيگری ميں انگلينڈ کے ای ين بيل کا انتخاب کيا گیا ہے جبکہ گولڈ کٹيگری ميں فل سالٹ، سمت پٹيل کے ساتھ ہیں، سلور کٹيگری ميں جنوبی افريقا کے کيمرون ڈيل پورٹ، ايمرجنگ کٹيگری ميں ابھرتے ہوئے فاسٹ بالر موسیٰ خان اور ناصر نواز شامل ہيں۔

PESHAWAR ZALMI

QUETTA GLADIATORS

KARACHI KINGS

ISLAMABAD UNITED

Lahore Qalandar

Drafting

PSL4

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div