نیب کا سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکا فیصلہ

Nov 20, 2018

نيب نے سابق وائس چانسلر پنجاب يونيورسٹی مجاہد کامران کیخلاف عدالت ميں ريفرنس دائر کرنے کا فيصلہ کرلیا، ان پر غیر قانونی بھرتیوں اور من پسند افراد کو ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

نيب حکام کے مطابق سابق وائس چانسلر پنجاب يونيورسٹی مجاہد کامران کیخلاف تفتيش تکميل کے آخری مراحل ميں ہے، تفتيش مکمل ہوتے ہی رواں ماہ کے آخر يا پھر آئندہ ماہ کے شروع ميں ان کیخلاف ريفرنس عدالت ميں دائر کرديا جائے گا۔

نیب سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران کیخلاف غير قانونی بھرتيوں اور من پسند افراد کو ٹھيکے دينے کے الزام میں تحقیقات کررہا ہے۔

سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران سمیت کئی افراد کو نیب نے گرفتار کیا تھا تاہم عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔

Mujahid Kamran

VC Punjab University

Tabool ads will show in this div