کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کے 70 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے

کوئٹہ میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے اہم کمانڈر دوران مری 70 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے ، سینیٹر سرفراز بگٹی کہتے ہیں کہ  دوران مری  حیر بیار مری کے بعد  دوسرے اہم کمانڈر تھے ،کالعدم تنظیموں کے سربراہان مارنے اور مرنے والوں کے خون کا پیسہ وصول کرتے ہیں۔

فرنٹئیر کور بلوچستان کے تحت صوبائی اسمبلی کے سبزہ زار پر تقریب ہوئی جس میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے سربراہ حیر بیار مری کے بعد اہم کمانڈر دوران مری ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آج کا دن بہت اہم ہے ، دوران مری افغانستان میں مقیم تھا جہاں اسے ریاستی اور ملک دشمن خفیہ ایجنسیوں کی پشت پناہی حاصل تھی ،دوران مری کوئٹہ اور سبی میں فورسز اور شہریوں کے خلاف کارروائیاں کرتا تھا۔

 سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ حالات کی بہتری کے لئے کالعدم تنظیموں کی سیکنڈ لیڈر شپ تک رسائی حاصل کی،فراریوں کو پاکستان کی خاطر گلے لگایا، فراریوں کو ندامت اور احساس ہو چکا ہے اس لیے وہ واپس آ رہے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی پالیسی آگے بڑھاتے ہوئے فراریوں کی معافی کے لئے میڑھ سمیت تمام قبائلی فورم استعمال کریں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان توڑنے کی سازش تھی کالعدم تنظیموں کے سربراہان مارنے اور مرنے والوں کے سر کی قیمت وصول کرتے ہیں ۔

ہتھیار ڈالنے والے کمانڈر دوران بگٹی نے کہا کہ انسان اپنے لوگوں کو چھوڑنے کی قربانی کسی مقصد کے لئے دیتا ہے ،ہم اپنے سفر تک رواں دواں ہیں لیکن منزل تک نہیں پہنچ سکے ، ہمارے معاشرے میں کالعدم تنظیموں نے لوگوں کو آپس میں لڑوا نے کی کوشش کی،پاکستانی ریاست نے کسی سے زیادتی نہیں کی ، بھٹکے ہوئے افراد اپنے عمل پر نظر ڈالیں۔

مری قبیلے کے سربراہ  نواب جنگیز مری نے کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک میں انتشار کا خاتمہ یک طرفہ طور پر ممکن نہیں اس کے لئے تمام فریقین کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا ۔

ہتھیار ڈالنے والے فراری  دوران بگٹی نے کہا کہ ان کی غلطی کے باوجود ریاست نے انہیں گلے لگایا ، وہ اور ان کے ساتھی سچے پاکستانی ہیں ، کالعدم تنظیموں کے بزدل کمانڈر بھارت کی گود میں بیٹھے ہوئے ہیں ، ہمیں ایک سازش کے تحت نفرت کی دلدل میں دھکیلا گیا ، مری سمیت بلوچستان کے تمام قبائل پاکستان کے خلاف کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہو نے دیں گے اب ہم صرف پاکستان کے لئے لڑیں گے تقریب میں ایف سی کے سیکٹر کمانڈر بریگیڈ ئیر تصور ستار سمیت دیگر عسکری حکام نے بھی شرکت کی ۔ ​

 

farari

sarfarz bhugti

banned organisation

Tabool ads will show in this div