کراچی کے مزید 2 اسکولوں کی رجسٹریشن معطل

نجي اسکولوں کي فيسوں ميں من مانے اضافے کے خلاف ڈائريکٹريٹ پرائيوٹ انسٹي ٹيوشنز نے مزيد دو نجي اسکولوں کي رجسٹريشن معطل کردی۔ وصول کی جانے والی اضافي فيسیں واپس کرنے تک رجسٹريشن معطل رہےگي۔

دو مزيد نجي اسکولوں کي رجسٹريشن معطل کیے جانے کے بعد ایسے اسکولوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ عدالت کے حکم کے مطابق جب تک مذکورہ اسکول والدین کو اضافی فیس واپس نہیں کریں گے ان کی رجسٹریشن معطل رہے گی۔

واضح رہے کہ اسکولوں نے فیسوں میں پانچ فیصد سے زائد اضافہ کیا تھا جس پر صوبائی محکمہ تعلیم نے عدالتی احکامات پر مذکورہ فیصلہ کیا ۔

محمکہ تعلیم کا موقف ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں اسکولوں کو پہلے ہی واضح ہدایات دی گئی تھیں کہ فیس میں پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کیا جاسکتا ، جن اسکولوں نے اضافی فیس وصول کی وہ واپس کردی جائے یا آئندہ مہینوں کی فیسوں میں ایڈجسٹ کر دی جائے۔

ايک نجي اسکول نے فیس کي واپسی کے لئے ڈائیریکٹریٹ پرائيوٹ انسٹي ٹيوشن سے رجوع کرلیاہے۔

schools registration suspended

Tabool ads will show in this div