ٹام کروز کی نئی فلم مشن امپاسبل کا روس میں ریڈ کارپٹ پریمیئر
اسٹاف رپورٹ
ماسکو : ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز کی نئی فلم مشن امپاسیبل فور کا روس میں ریڈ کارپٹ پریمیئر ہوا۔
دارالحکومت ماسکو میں روسی زبان میں ہونے والے پریمیئرمیں ٹام کروز کی شرکت نے شوکوچارچاند لگادیئے۔
اس موقع پر فلم مشن امپاسیبل فورکی دیگر کاسٹ بھی موجود تھی۔
پریمیئرکے موقع پر فلمی ستاروں کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے مداح بے تاب نظرآئے۔
ٹام کروزکی فلم مشن امپاسیبل فورسولہ دسمبرکو جاپان اور اکیس دسمبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ سماء/ایجنسیز