عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں آخری مراحل میں

Nov 20, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/Pindi-Eid-Milad-Preparation-Isb-Pkg-17-11.mp4"][/video]

نبی آخر الزماں  رحمت اللعالٰمین ﷺکی ولادت کا جشن منایا جارہا ہے۔عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے کی تیاریاں ملک کے گوشے گوشے میں پوری عقیدت و احترام اور زور و شور سے جاری ہیں۔

راول پنڈی میں جھلملاتے رنگ ونور سے جگمگاتی فضائیں،عید سے پہلے عید کا سماں ہے۔ مدحتِ رسول کا اپنا اپنا اندازہے، گلہائے عقیدت کا اپنا اپنا رنگ ہے۔جسے دیکھیے روح پرور تیاری کے جتن کررہا ہے۔

گھروں کوسجانے کیلئے لائیٹنگ کی جارہی ہے،جھنڈے لگائے جارہے ہیں۔ ہر جگہ نور ہی نور پھیلا ہوا ہے اور فضائیں نعتوں سے گونج رہی ہیں۔

Tabool ads will show in this div