امریکی شہر شکاگو میں فائرنگ،پولیس افسر سمیت 4 افراد ہلاک

امريکا کے شہر شکاگو کے اسپتال میں فائرنگ کے واقعہ میں پوليس افسر اور حملہ آور سميت چار افراد ہلاک اور دو شديد زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے، جس نے پہلے مرسی اسپتال کی پارکنگ میں فائرنگ کی اور اس کے بعد اسپتال کی عمارت کے اندر گھس کر فائر کھول دیا۔

پولیس کا کہنا ہے زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس اہل کار بھی شامل ہے۔ تمام زخميوں کي حالت تشويشناک ہے۔ جائے وقوعہ پر حالات قابو ميں ہيں، جب کہ اسپتال کے مريض واقعہ ميں محفوظ رہے۔ واقعہ کے بعد اسپتال کو خالی کرالیا گیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور کی عمر 32 سال تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور نے اسپتال کی پارکنگ میں پہلے خاتون کو نشانہ بنایا اور اس کے سینے کی جانب تین گولیاں ماریں، جس کے بعد حملہ آور اسپتال کے اندر داخل ہوا اور فائرنگ شروع کردی۔ ہلاک ہونے والوں میں اسپتال کے عملے کی دو خواتین بھی شامل ہیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک پولیس افسر کی شناخت سیموئل جیمنیز کے نام سے ہوئی ہے۔ سیموئل شادی شدہ اور تین بچوں کا باپ تھا۔

ادھر امریکی ریاست کولوراڈو میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کولوراڈو کے شہر ڈینور میں پیش آیا، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

aerial firing

Tabool ads will show in this div