بالی ووڈ اداکارہ سمیتا پاٹل کو تصویر ہوئے25برس بیت گئے

اسٹاف رپورٹ
ممبئی : بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ سمیتا پاٹل کو دنیا سے رخصت ہوئے پچیس برس بیت گئے لیکن ان کے پرستار آج بھی ان کی یادیں دل میں بسائے ہوئے ہیں۔

سمیتا پاٹل نے انیس سو پچپن میں سترہ اکتوبر کو پونا کے مراٹھی خاندان میں آنکھ کھولی اور انیس سو ستر میں سرکاری ٹی وی دوردرشن پر خبریں پڑھنا شروع کیں۔

سمیتا نے فلم میرے ساتھ چل میں اداکاری کرکے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور بھومیکا فلم کے لئے پہلی بار فلم فیئر ایوارڈ حاصل کیا۔ سمیتا نے مراٹھی فلموں میں عمدہ اداکاری پر بھی کئی ایوارڈز حاصل کیے۔

سمیتا پاٹل سماجی کارکن کے طور پر خواتین کے حقوق کے لیے توانا آواز بھی بنیں اور شاندار خدمات پر کئی اعزازات حاصل کیے۔ سمیتا پاٹل اسی کی دہائی میں گلیمر اداکارہ کے روپ میں بھی نظر آئیں اور امیتابھ بچن کے ساتھ فلم شکتی اور نمک حلال ان کی کامیاب فلمیں رہیں۔

سمیتا پاٹل نے بھارتی اداکار راج ببر سے شادی کی اورسمیتا صرف اکتیس برس کی عمر میں اپنے پہلے بیٹے کی پیدائش کے دو ہفتے بعد تیرہ دسمبر انیس سو چھیاسی کو اس دنیا سے رخصت ہوگئیں اور بالی ووڈ کی نامور ادکارہ شائقین کے لئے یاد بن گئی۔سماء

کو

گئے

misbah

crude

Tabool ads will show in this div