ایمن خان کی ’’سلمبر پارٹی‘‘ ۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے دو معروف نام ایمن خان اور منیب بٹ جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں،  گزشتہ ماہ ڈھولکی نائٹ کے بعد اب ایمن خان کی دوستوں نے ان کیلئے برائیڈل شاور کا اہتمام کیا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ تاحال دونوں کی جانب سے شادی کی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔

 ایمن خان نے تقریب کیلئے تیاری کا خاص اہتمام نہیں کیا لیکن سادہ حلیے میں بھی وہ خاصی جاذب نظر لگیں۔

 

ایمن نے انسٹا گرام پر کیک اور اپنی دوستوں کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں اور ان کے ہنستے مسکراتے چہروں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ پارٹی خوب انجوائے کی گئی۔

ایمن خان بتا چکی ہیں کہ اپنی شادی کے موقع پر وہ فیشن ڈیزائنر ارم خان کا تیار کردہ عروسی لباس پہنیں گی جبکہ ان کے منگیتر منیب بٹ نے نومی انصاری اور حسن شہریار یاسین ( ایچ ایس وائی) کا انتخاب کیا ہے۔

گزشتہ ماہ لاہور میں ایمن کی ڈھولکی کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں معروف شوبز ستارے شریک ہوئے، ایمن خان نے اپنی جڑواں بہن منال خان کے ساتھ مختلف گانوں پر ڈانس کرکے خوب رونق لگائی۔

Bridal Shower

aiman khan

muneeb butt

Tabool ads will show in this div