کوئلے کی گریڈنگ سے جڑے نقصانات

کوئلے کی گریڈنگ سے پورے علاقے کی صحت ، حسن، اور ماحول بھی داؤ پر لگ جاتاہے۔

حسن ابدال کے باہترموڑ پر کوئلے کی کرشنگ اور گریڈنگ کا کارخانہ موجود ہے۔ مشین کے دہانے سے اٹھتے سیاہ دھوئیں سے اہل علاقہ کی قیمتی املاک کا  حشرخراب ہوجاتاہے۔

فضاؤں میں پھیلتا  کالا زہر مقامی تعمیرات اور فطری حسن کا ہی نہیں بلکہ زراعت ، ماحولیات اور صحت عامہ کا بھی بڑا دشمن ہے ۔

تمام گریڈ نگ مشینیں بند کرنے کے احکامات 3سال پہلےجاری ہوئےتھے لیکن عملدرآمد اب تک نہ ہوسکا۔

انسانی صحت کے لئے مضر اس کالے زہر کو ہوا میں گھلنے سے کوئی روکنے والا ہے ہی نہیں۔

Tabool ads will show in this div