آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی بیشتر اشیاء نیلامی کیلئے پیش

اسٹاف رپورٹ
کیلی فورنیا : امریکا میں معروف آنجہانی پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے گھر کی بیشتر اشیا لاکھوں ڈالر میں نیلام کر دی گئیں۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کی بیورلی ہلز گیلری 


میں مائیکل جیکسن کے گھر کی پانچ سو سے زائد اشیا نیلامی کے لئے پیش کی گئیں۔

نیلامی میں دنیا بھر سے گلوکار کے مداحوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آنجہانی گلوکار کا بیڈ روم سیٹ شرکا کی توجہ کا مرکز رہا اور یہ پچیس ہزار ڈالر میں نیلام ہوا۔


بچوں کی جانب سے اپنے والد کے نام لکھے گئے پوٹری روسٹر کی بولی پانچ ہزار ڈالر لگائی گئی۔


اٹھارویں صدی کی فرانسیسی گھڑی ، خوبصورت میز اور  پینٹنگ کی خریداری میں بھی مداحوں نے بھرپور دلچسپی لی۔ سماء/ایجنسیز

کی

danger

Tabool ads will show in this div