سیالکوٹ اور امریکی شہر بولنگ بروک جڑواں شہر بن گئے

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/Sialkot-Sister-City-Pkg-17-11-Shiraz.mp4"][/video]

سیالکوٹ اور امریکی بولنگ بروک دونوں شہروں کے درمیان سسٹر سٹی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

سماء کے نمائندے شہزاد احمد کے مطابق امریکہ کے شہر بولنگ بروک کی گلی سیالکوٹ اسٹریٹ سے منسوب ہوگی جبکہ سیالکوٹ کی بھی ایک گلی کو بولنگ بروک کا نام دیدیا گیا ہے۔

میئر سیالکوٹ اور امریکی میئر کے درمیان معاہدے طے پا گیا جس کے مطابق سیالکوٹ اور امریکی شہر بولنگ بروک سسٹر سٹی قرار دے دیئے گئے ہیں۔

دونوں ممالک میں تجارت صحت اور تعلیم میں تعاون بڑھانے کے لئے میئرز کی جانب سے وفود بھیجنے پر اتفاق ہوا اور تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔

Tabool ads will show in this div