ابوظبی ٹیسٹ،نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں یاسر شاہ کے5شکار

ابوظبی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز میں 5 شکار کئے۔
یاسر شاہ نے 110 رنز دے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں یاسر شاہ نے 14 ویں مرتبہ 5 یا زائد وکٹیں کسی ایک اننگ میں حاصل کیں۔ انھوں نے سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق اور سابق فاسٹ بالر فضل محمود کی جانب سے ٹیسٹ میچ کی کسی اننگز میں 13 مرتبہ 5 یا زائد وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
یاسر شاہ نے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 3 وکٹیں لی تھیں۔ انھوں نے میچ میں مجموعی طورپر 8 وکٹیں حاصل کیں۔


86-2 (Williamson, 33.4) 220-5 (Nicholls, 89.4) 224-6 (de Grandhomme, 91.5) 227-7 (Watling, 93.2) 227-8 (Wagner, 93.6) With 14th Five-Wicket haul @Shah64Y moves past Saqlain Mushtaq (13) and Fazal Mahmood (13) in the list of most Five-Wicket Hauls in Tests for Pakistan. pic.twitter.com/3V7Q5zSYWC
— PCB Official (@TheRealPCB) November 18, 2018