علمائے کرام کا صدر مملکت سے جمعہ کی چھٹی بحال کرنیکا مطالبہ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/Friday-As-Holiday-Lhr-Pkg-17-11.mp4"][/video]

علمائے کرام نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات میں جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کرديا۔ صدر کہتے ہيں مطالبہ جائز ہے، معاملے پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے۔

صدر عارف علوی سے گورنر ہاؤس لاہور ميں علمائے کرام کے وفد نے ملاقات کی، مذہبی اکابرین نے صدر کے سامنے مختلف مطالبات رکھے، کہا کہ اتوار کی بجائے جمعہ کی چھٹی بحال کی جائے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مطالبے پر غور کا وعدہ کيا اور کہا کہ اتوار کو چھٹی کے معاملے پر نظرثانی ہوسکتی ہے۔ ادھر شہريوں نے بھی جمعہ کی چھٹی بحال کرنے کے حق ميں رائے دی ہے۔

ملاقات ميں صدر نے يقين دلايا کہ حکومت تحفظ ناموس رسالت ﷺ کے قانون پر کسی مصلحت کا شکار نہيں ہوگی۔

Dr Arif Alvi

Friday Holiday

Tabool ads will show in this div