عمرسیف کا شمارشریف فیملی کے ذاتی ملازم کےطورپرہوتا ہے،وزیراطلاعات پنجاب

پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عمر سیف کا شمار شریف فیملی کے ذاتی ملازم کے طور پر ہوتا ہے۔ وہ کوئی غیر جانبدار اور کسی دباؤ کے بغیر کام کرنے والے افسر نہیں رہے۔

سماء سے بات کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض چوہان نے کہا کہ کسی افسر کوہٹانا صوبائی حکومت کا استحقاق ہے۔ پنجاب آئی ٹی کے حوالے سے بہت طویل داستان موجود ہے۔

اس محکمے میں پچھلے 7 برسوں میں جہاں اچھے کام ہوئے، وہیں سیاسی بنیادوں پر اور بھی کئی کام ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب آئی ٹی میں شہبازشریف کے کئی کردار تھے اور ن لیگ کا میڈیا سیل بھی واقع تھا۔

فیاض چوہان نے کہا کہ ڈاکٹر عمر سیف کا شمار شریف فیملی کے ذاتی ملازم کے طور پر ہوتا ہے۔ وہ کوئی غیر جانبدار اور کسی دباؤ کے بغیر کام کرنے والے افسر نہیں رہے۔ انھوں نے مزید دہرایا کہ ڈاکٹر عمر سیف شریف خاندان کے خاص الخاص افسر رہے ہیں۔

تاہم انھوں نے واضح کیا کہ عمر سیف کو ہٹانے کی وجہ شریف خاندان سے قربت نہیں ہے۔ آئین اور قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ صوبائی حکومت کسی افسر کو ہٹاسکتی ہے۔

مجھے عہدے سے ہٹانا ايک سياسی فيصلہ ہے، ڈاکٹر عمر سيف

اس سے قبل عمر سیف نے سماء سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میری برطرفی سیاسی فیصلہ ہے۔

fayyaz ul hasan chouhan

Umar Saif

Punjab IT

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div