آئی سی سی رینکنگ میں لمبی چھلانگ لگانے والے محمدعباس کا خصوصی انٹرویو

Nov 18, 2018

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/ABBAS-MONTAGE-16-11-Mukkaram.mp4"][/video]

بہت کم عرصے میں بڑے کارنامے انجام دینے والے فاسٹ بالر محمد عباس نے سما کو خصوصی انٹرویو دیا۔ کہتے ہیں فکسنگ کي آفر ہوئی تو سب سے پہلے پی سی منیجمنٹ کو بتاؤں گا۔ میچ کی فیسوں سے گرنے والا گھر تعمیر کرایا۔

لمبی چھلانگ لگا کر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے فاسٹ بالر محمد عباس کا کہنا ہے کہ ہمیشہ دعا مانگی تھی کہ پاکستان کیلئے کھیلوں گا تو پہلی تنخواہ سے والدین کو عمرہ کرواؤں گا۔ 2008 میں گھر گر گیا تھا جو میں نے میچ فیسوں سے ملنے والے پیسوں سے دوبارہ تعمیر کرایا۔

فکسنگ سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی تک فکسنگ کی آفر نہیں ہوئی لیکن اگر ہوئی تو پی سی بی منیجمنٹ کو بتاؤں گا۔ پسندیدہ بالرز گلین میک گرا اور محمد آصف ہیں۔ انٹرویو کے دوران کیریئر کے اہم موڑ سے متعلق بھی بتایا کہ کیسے ایک ٹاس ان کے لیے یادگار بن گیا۔

محمد عباس کا تفصیلی انٹرویو دیکھیےاسپورٹس ایکشن میں اتوار18 نومبر کی شام بجکر پانچ منٹ پردیکھیے۔

واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو جاری کی جانے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں محمد عباس نے صرف دس ٹیسٹ میچوں میں بہترین کارکردگی دکھا کراپ تھری میں جگہ بنائی ۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے شروع میں عباس کا 21 واں نمبر تھا ۔ انھوں نے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے تیسرا نمبر حاصل کیا۔

دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے میڈیم فاسٹ بالر 8 سال سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنےکے باوجود وہ سلیکٹرز کی نظروں سے اوجھل رہے۔محمد عباس نے سات فروری 2009 کو 19 سال کی عمر میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔ اب تک 85 فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کھیل چکے ہیں جن میں انیس اعشاریہ آٹھ تین کی اوسط سے سے 394 وکٹیں حاصل کیں۔

 

Mohammad Abbas

Samaa sports action

Tabool ads will show in this div