مبینہ یوٹرن بیانات سے متعلق گورنر سندھ کی وضاحت آگئی

Nov 17, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/GOVERNOR-SINDH-KHI-SOT-17-11-ASIF-IQ.mp4"][/video]

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حالات اور واقعات کے مطابق بیانات تبدیل ہوتےہیں،انھیں یوٹرن نہیں کہنا چاہئے۔

کراچی میں میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کو کیا کہوں، اگر انگریزی کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو آکر کرلیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی فیصلہ کرکے اس فیصلے کو ثابت کرنے میں لگ جائے کہ میں نے جو کہا ہے وہ ٹھیک ہے اور حالات اور واقعات کچھ اور کہہ رہے ہوں،تو وہ شخص لیڈر کہلانے کے قابل نہیں ہے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ ایسے بیانات کو اگر آپ یوٹرن کا نام دے لیں یا کچھ اور کہیں تو ایسا ممکن نہیں ہے۔

گورنرسندھ اوربختاوربھٹو زرداری میں” ٹوئٹریاتی” جنگ

سینیٹ میں فواد چوہدری کے متنازع بیانات پر گورنر سندھ سے جب سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس سیاست میں مجھے نہ گھسیٹیں، فواد چوہدری اپنے حساب سے حکومتی نمائندے ہیں اور وہ اپنے حساب سے چلا رہے ہیں، ان کا جواب آپ فواد چوہدری سے لیں تو بہتر ہے۔

PTI

IMRAN KHAN

governor sindh

u turn

Tabool ads will show in this div