سندھ میگا کرپشن اسکینڈل،ملزم انور مجید کو پمزاسپتال منتقل کیاجائے،چیف جسٹس

سندھ ميگا کرپشن اسکينڈل میں ملوث ملزم انور مجيد کو چیف جسٹس پاکستان نے پمزاسپتال منتقل کرنے کا حکم دے ديا ہے۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سندھ میگا کرپشن اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حکم دیا کہ کيس کے ملزمان حسین لوائي، اے جي مجيد کو اڈيالہ جيل منتقل کياجائے۔
چیف جسٹس پاکستان نے حکم دیا کہ ملزم انور مجيد کو پمزاسپتال منتقل کیا جائے۔چيف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ان لوگوں کوميرے قريب رکھيں، يہ لوگ بااثرہيں، کراچي ميں تفتيش نہيں ہوسکتي۔انورمجيد کي اہليہ نے نظرثاني کي درخواست کی توچيف جسٹس نے ريمارکس دئيے کہ انورمجيد بيمار ہيں، آپ بھي ساتھ آکران کي خدمت کريں۔
سندھ میگا منی لانڈرنگ کيس میں اہم پیش رفت
چيف جسٹس نے ہدایت کی کہ جے آئی ٹی حکام ملزمان سے تفتيش مکمل کريں۔ آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہوگا،جے آئی ٹی ملزمان کو منتقل کرے گی۔اومني گروپ کے وکيل نے بتايا کہ بينکوں کي ادائيگيوں کے لئے جائيداد پيش کردي ہے ۔ چيف جسٹس نے استفسار کيا کہ کيا بينکوں کو يہ معاہدہ قبول ہے؟بينک مارکيٹ سے جائيداد کي ماليت پتہ کرائيں، غلط بياني ہوئي توعدالت خود ريٹ لگوائے گی۔ عدالت نے جے آئي ٹي کو بھي جلد تفتيش مکمل کرنے کي ہدايت کي ہے۔