بین الاقوامی فیض میلے میں یادوں کے موتی بکھرگئے

Nov 17, 2018
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/Faiz-Festival-Lhr-Pkg-16-11.mp4"][/video]

فیض احمد فیض کی یاد میں سجنے والے 3 روزہ میلے کا آغاز لاہور میں ہو گیا ہے۔ بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی سمیت فيض کے مداح دوردراز سے فیسٹیول میں شرکت کے لیے آرہے ہیں ۔

فيض صاحب کی ياديں اور کلام ہمیشہ دل کو بھاتا ہے۔ اس فیسٹیول کے کئي رنگ ہیں اور شرکا اپنے اپنے انداز سے انھیں سراہا رہے ہیں۔

فیسٹول کے آغاز ميں  دو بہترین شاعروں کی دوستی کا تذکرہ ہوا۔فیض اور کیفی کی بیٹیوں نے اپنے اپنے والد کے متعلق تاثرات بيان کيے ۔

شبانہ اعظمی اور سلیمہ ہاشمی نے فیض اور کیفی کی شاعری کا نظریہ بھی بیان کیا۔ شبانہ اعظمی نے ايک نظم بھی گا کر سنائی۔

محفل میں بھارتی شاعر جاوید اختر نے بھی اپنی غزلیں سنا کر حصہ ڈالا ۔الحمراء آرٹس کونسل میں سجنے والے اس میلے میں معروف شخصیات نے شرکت کی ۔ گیلری میں فیض کی کچھ تصاویر اور ان کی استعمال کی اشیاء نمائش کے لیے پیش کی گئیں ۔

چوتھے بین الاقوامی فیض میلے کا مقصد نوجوانوں میں فیض کا انقلابی پیغام عام کرنا ہے ۔

Tabool ads will show in this div