مجھے عہدے سے ہٹانا ايک سياسی فيصلہ ہے، ڈاکٹر عمر سيف

سابق چيئرمين پنجاب آئي ٹي بورڈ ڈاکٹر عمر سيف کا کہنا ہے کہ چاہتا تو حکومت تبديل ہوتے ہي استعفيٰ دے ديتا، استعفيٰ دے کرسياسي نہيں ہونا چاہتا تھا، تاہم مجھے عہدے سے ہٹانا ايک سياسي فيصلہ ہے۔

سماء کو دیئے گئے خصوصی انٹرويو میں سابق چيئرمين پنجاب آئي ٹي بورڈ ڈاکٹر عمر سيف نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ نئی حکومت ایسے لوگوں کو عہدے دینا چاہ رہی ہے، جس پر ان کو اعتماد ہے، کیوں کہ یہ اہم عہدے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت کے ساتھ بہت سے لوگ چلے گئے ہیں، اس وجہ سے میں نے بھی بہت عزت سے سب کچھ نئي حکومت کے حوالے کيا ہے، اميد ہے حکومت اچھے لوگوں کو تعينات کرے گي، میں ایسا کوئی بیان نہیں دینا چاہتا تھا کہ ادارے پر بھی کوئی سیاسی چھاپ لگے۔

ایک سوال کے جواب میں عمر سیف کا کہنا تھا کہ ميرے دورميں کرپشن کا کوئي الزام نہيں، ہمارے تمام ٹیکسز اور آڈیٹ کلیئر ہیں، ادارے کی بہتر کارکردگی کیلئے وزيراعظم کو اس ادارے کي اونرشپ لينا ہوگي، اس ادارے کی ترقی کیلئے نئے لوگوں کو لایا جائے، ايک کروڑ نوکريوں ميں يہ ادارہ معاون ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوئي انقلاب لانا چاہتا ہے، تاہم انقلاب لانے کيلئے جو کام کرنا پڑتے ہيں وہ کوئي بھي کرنے کو تيار نہيں، اس انقلاب کیلئے ضروری ہے کہ یہ چھوٹے چھوٹے کام توجہ سے کیے جائیں، پنجاب آئي ٹي بورڈ وہي کام کرتا ہے، جو بہتری اور مفید ثابت ہوں، یہ ایک صاف سھترا محکمہ ہے۔

اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم ہاوس سے لانچ ہونے والی پورٹل پاکستان سیٹیزن " کا بھی ذکر کیا۔ عمر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب آئی ٹی بورڈ بھی اس پورٹل کا حصہ ہے، ان سات سالوں میں میں نے اس محکمہ کے ذریعے بہت سے کامیابیاں حاصل کیں۔

انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ حکومت ایسے قابل لوگوں کو سامنے لائے گی، جو اس محکمے کو مزید آگے لے کر جائیں گے اور ترقی میں معاون ثابت ہونگے اور اس محکمہ کی کاردگی سے دیگر محکموں کو بھی مدد مل سکے گی، یہ محکمہ پٹواریوں ، ڈاکٹرز اور ایسے افراد جو اپنے اپنے عہدوں اور محکموں میں ڈیوٹی انجام نہیں دیتے اور وقت پر نہیں آتے ان کے اور دیگر اہم ریکارڈز کو مرتب کرنے میں مدد گار ہوگا۔

Umar Saif

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div