پاکستان میں دہشت گردی کے اثرات پر مبنی فلم “وار”
اسٹاف رپورٹ
کراچی : لالی ووڈ کی نئی فلم وار کو دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ نئے سال میں پاکستانی فلمی صنعت کیلئے امید کی کرن بننے والی فلم ملکی تاریخ کی مہنگی ترین فلم ہے۔
پاکستان میں دہشت گردی کےخلاف جنگ کے اثرات سے متعلق فلم ”وار“ آئی ایس پی آر کے تعاون سے بنائی گئی ہے۔ اس فلم پر سترہ کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ یہ ملکی تاریخ کی مہنگی ترین فلم ہے۔
فلم کی کہانی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس کے عالمی اثرات پر مبنی ہے۔ فلم کی زیادہ تر عکس بندی شمالی علاقہ جات میں کی گئی ہے۔
اس کا کچھ حصہ ترکی میں بھی فلمایا گیا ہے۔ فلم کا دورانیہ دو گھنٹے بیس منٹ ہے۔ سینما گھر وں سے پہلے اسے مختلف بین الا قوامی فلمی میلو ں میں بھی پیش کیا جا ئے گا۔
لالی ووڈ کے پاکستانی ڈائریکٹر بلال لاشاری بنانے چلے ہیں بالی ووڈ نہیں بلکہ ہالی ووڈ طرز کی فلم،وار فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے جسے دیکھ کرگماں تو ایک بہترین فلم کا ہورہاہے ۔ کسی بھی اینگل سے لالی ووڈ کی فلم نہیں لگ رہی۔
وار فلم پاکستان کی پہلی فلم ہوگی جسے امریکن پروڈیوسرآف فلم اینڈ ٹیلی ویژن انٹرٹیمنٹ ونڈر برادرز دنیا بھر میں ریلیز کریں گے۔ فلم کی تکمیل کیلئے پاکستانی ہدایت کار کا ساتھ ہالی ووڈ کے پروڈیوسر بھی دے رہے ہیں۔
فلم کے نمایاں اداکاروں میں شان ، علی عظمت ،شمون،سعدیہ،میشا، عائیشہ اور دیگر شامل ہیں۔ فلم کو رواں سال نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا امید کی جارہی ہے کہ وار فلم لالی ووڈ کو ایک بار پھر فلم انڈسٹری بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ سماء
ویڈیو دیکھنے کیلئے نیچے دیئے گئے ویڈیو کے لنک پر کلک کریں