کوئٹہ میں چوروں نے آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں اور سب لوٹ لیا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/11/QTA-CCTV-16-11.mp4"][/video]

کوئٹہ ميں ہپناٹائيز کرکے لوگوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم ہوگیا، نوسرباز جوڑے کی چوتھی واردات سامنے آگئی ،آنکھوں ميں آنکھيں ڈاليں اور کيش لے اڑے ،دکان دار کےمطابق ملزمان کو روک ہی نہيں سکا،واقعے کی سی سی ٹی وی سماء نے حاصل کرلی ۔

کوئٹہ ميں لوگوں کو لوٹنے والا نوسرباز جوڑا سرگرم ہوگیا،اس گروہ کے ہاتھوں لٹنے والے ایک اور دکاندار کا کہنا ہے کہ ملزم نے آنکھوں ميں ديکھا، کچھ پڑھا اور سب لے گئے۔

 دکاندار نے بتایا کہ ملزم رقم کی تبدیلی کے بہانے کیش کاؤنٹر کی طرف آيا تھا جس کے کچھ دیر بعد ایک خاتون بھی دکان میں داخل ہوئی تھی،دکاندار نے مزید بتایا کہ وہ چاہتے ہوئے بھی ان کو روک نہ پاپا ملزم نے خود کو فلسطینی شہری بتايا اورعربی میں بات کررہا تھا۔

 

hypnotism

robbery in quetta

Tabool ads will show in this div