نیپرا کا بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اضافی ریکوری کا ہدف

نیپرا نے بجلی کی 6 تقسیم کار کمپنیوں کو 83 ارب 2 کروڑ روپے کی اضافی ریکوری کا ہدف دے دیا۔ بجلی کے نقصانات کم کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔
نیپرا کی جانب سے لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کو 25 ارب روپے ،فیصل آباد اور اسلام آباد سپلائی کمپنی کو دو،دو ارب ،ملتان الیکڑک سپلائی کمپنی کو10 ارب جبکہ پشاورالیکٹرک کمپنی کو41 ارب روپےکی اضافی ریکوری کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
نیپرا نے پاور سپلائی کمپنیوں کو نادہندگان کے بلاامتیاز کنکشن منقطع کرنے اورملک کو 2 ماہ کے اندر کنڈوں اور بجلی چوری سے پاک کرنے کا ہدف دے دیا۔
آئی ایم ایف کا پاورسیکٹراصلاحات پرنیپرا کی کارکردگی پر عدم اطمینان
کمپنیوں کوہدایت دی گئی ہے کہ ریکوری کے اہداف آئندہ سال جون تک مکمل کیے جائیں۔اوور بلنگ اور رشوت کے خاتمے کیلئے بھی اہداف مقررکردیے گئے۔