انٹرنیشنل اسٹار ایوارڈ برطانوی اداکار گیری اولڈ مین کے نام

اسٹاف رپورٹ
لاس اینجلس : امریکی پام اسپرنگ فلم فیسٹول میں انٹرنیشنل اسٹار ایوارڈ برطانوی اداکار گیری اولڈ مین نے حاصل کرلیا۔


تئیسوئیں سالانہ فلمی میلے میں بریڈ پٹ، جارج کلونی، چارلیز تھیرون سمیت دیگر کئی بڑے فلمی ستارے جگمگاتے نظر آئے۔


اداکار بریڈ پٹ کو انکی فلم منی بال اور ٹری آف لائف میں شاندار اداکاری پر Desert Palm Achievement for Acting ايوارڈ سے نوازا گیا۔

اکیڈمی ایوارڈ یافتہ جارج کلونی کو فلمی دنیا میں ان کی خدمات کے اعتراف میں چیئرمینز ایوارڈ ديا گیا۔


برطانوی اداکار گیری اولڈ مین فلم ٹنکر، ٹیلر، سولجر اسپائے میں بہترین اداکاری پر انٹرنیشنل اسٹار ایوارڈ کے حقدار قرار پائے۔

اس تقريب ميں ايک لاکھ سے زائد افراد شريک تھے۔


نئی فيچر فلموں اور ڈاکومنٹريز کے ميدان ميں شاندار خدمات انجام دینے والوں کو بھی ايوارڈز سے نوازا گیا۔ سماء/ایجنسیز

کے

Pakistan Army

poisoning

نام

reform

network

Tabool ads will show in this div