پت جھڑ کے موسم میں کھلنے والے گل داؤدی کی کراچی میں بہار

اسٹاف رپورٹ
کراچی : شہر قائد میں گل داؤدی کی نمائش پانچ روز جاری رہے گی۔ اس ميں پھول کی پچاس سے زائد اقسام رکھی گئی ہیں۔


خوبصورت اور دیدہ زیب گل داؤدی کی پہلی نمائش گلبرگ کے ٹی گراؤنڈ میں جاری ہے۔ جس میں گل داؤدی کی پچاس سے زائد دیدہ زیب اور خوبصورت اقسام رکھی گئی ہیں۔


نمائش کا افتتاح وزیر صحت سندھ ڈاکٹر صغیر احمد نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی نمائشوں سے شہریوں میں ماحول کو بہتر بنانے کا شعور اجاگر ہوتا ہے۔

نمائش میں شہریوں نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پھولوں کا بادشاہ تو گلاب ہے لیکن خوبصورتی میں گل داؤدی بھی کسی سے کم نہیں۔ گل داؤدی سردی میں کھلتا ہے


جب دیگر درختوں پر پت جھڑ کا سایہ ہوتا ہے۔ اس کی یہی خاصیت اسے دیگر پھولوں سے منفرد بناتی ہے۔ گل داؤدی کی یہ نمائش بارہ جنوری تک جاری رہے گی۔ سماء

میں

کی

کے

burger

dramatic

Tabool ads will show in this div