کبھی کسی آمر کی بھی جرات نہیں ہوئی کہ وہ چئیرمین سینٹ پرانگلی اٹھاسکے،رضاربانی

 

پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ کبھی کسی آمر نے بھی چئیرمین سینیٹ پر انگلی اٹھانے کی جرات نہیں کی ہے۔

سینیٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ مناسب رویہ ہے اور کیا اس سے جمہوریت آگے بڑھے گی ،میں نہیں مانتا کہ یہ بات وزیر اعظم نے کہی ہو کہ وزراء کے خلاف ایسی رولنگ ممکن نہیں، کیونکہ وہ اس طرح آئین کی دھجیاں نہیں اڑا سکتے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ  ہم  کبھی احتساب سے نہیں گھبرائے مگر اس ملک میں یکطرفہ احتساب نہیں چلے گا،اگر احتساب ہو تو بلا امتیاز سب کے خلاف ہو، اس میں سول،ملٹری بیوروکریسی کا بھی احتساب ہو۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے وفاقی احتساب کمیشن قائم کیا جائے۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی عائد

سینیٹررضا ربانی کا خطاب کے دوران مزید کہنا تھا کہ بد قسمتی سے کہنا پڑتا ہے کہ اس ملک میں صرف سیاست دان ہی کرپٹ نہیں مجھ سمیت معاشرےکا ہر فرد کرپٹ ہے،کیا اس معاشرےمیں سیاستدانوں کےعلاوہ کوئی نہیں رہتا، مانتاہوں کہ میں کرپٹ ہوں لیکن آپ تو کرپشن ختم کرنےآئےہیں۔

ACCOUNTABILITY

FAWAD CHAUDARY

Senate Chairman

Raza Rabbai

Tabool ads will show in this div