بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی اور جاوید اختر لاہور پہنچ گئے
بالی وڈاداکارہ شبانہ اعظمی اور جاوید اختر فیض انٹرنیشنل فیسٹیول ميں شرکت کے ليئے لاہورپہنچ گئے۔
منیزہ ہاشمی اور دیگرعہدیداروں نے واہگہ بارڈرپربالی وڈاداکارہ شبانہ اعظمی اورجاوید اخترکااستقبال کیا، اداکارہ شبانہ اعظمی اور جاویداختر نے لاہورميں گورنرپنجاب سے بھي ملاقات کي۔
گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اَمن پسندملک ہے اور ہمسایہ ممالک سے برابری کی بنیاد پر اچھے تعلقات کے خواہاں ہيں۔
بھارتي اداکارہ شبابہ اعظمي کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیار اور محبت کاپیغام لے کرآئے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پررابطے ہونے چاہئیں، ملاقات کے دوران سلیمہ ہاشمی بھی موجود تھیں۔
فیض انٹرنیشنل فیسٹیول 18 نومبر سے 20نومبر تک لاہور کے الحمرا حال میں منعقد کیا جارہا ہے ۔
javed akhtar
تبولا
Tabool ads will show in this div