کٹوتی پر تحفظات،شدید سردی کی لپیٹ ،عوام کی خدمت

Nov 15, 2018

تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر عوام کی ہر ممکن خدمت کی جائیگی، سردار عبدالرحمن کھیتران

سما ڈیجیٹل

صوبائی وزیر سماجی بہبود آبادی سردار عبدالرحمن کھتیران نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام دوست حکومت ہے اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر عوام کی ہر ممکن خدمت کرے گی۔ انہوں نے یہ بات  سیکریٹری سماجی بہبود آبادی محمد عمران گچکی کی طرف سے محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ قلیل بجٹ میں عوام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کی کوشش کررہا ہے بریفنگ میں محکمہ کے جاری تمام پروگراموں کی تفصیلات بتائی گئیں ان پروگراموں میں وہ پروگرام بھی شامل تھے جو مختلف این جی اوز کے اشتراک سے جاری ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر سماجی بہبود آبادی سردار عبدالرحمن کھتیران نے بریفنگ میں گہری دلچسپی لی اور محکمہ کی کار کردگی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام دوست حکومت ہے اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر عوام کی ہر ممکن خدمت کرے گی۔

بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں،درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا

سما ڈیجیٹل

کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بدھ کو موسم سرد اور خشک رہا محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت4، بارکھان12 ،دالبندین8 ،گوادر21، قلات2 ، خضد ا ر 12، لسبیلہ19، نوکنڈی12، سبی13، تر بت 17 ، ژوب9اور زیارت میں منفی3ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔آج جمعرات کوملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کاامکان ہے۔

بی این پی عوامی کے اسد اللہ بلوچ کی صدر عارف علوی  سے ملاقات، بلوچستان بجٹ پر کٹوتی سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔

سما دیجیٹل

بلوچستان نیشنل پارٹی ( عوامی ) کے مرکزی سیکرٹری جنرل ، صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کرکے انہیں بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر کٹ لگانے ، پنجگور آواران روڈ منصوبے میں غیر معمولی تاخیر اور این ایف سی ایوارڈ کے اجراء میں ہونے والی تاخیرسے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ بلوچستان اسمبلی میں بی این پی ( عوامی ) کے پارلیمانی لیڈر اسد بلوچ نے بتایا کہ انہوں نے صدر مملکت سے ملاقات کے موقع پرصوبے کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ سی پیک کا اصل مرکز گوادر ہے مگر سابق دور حکومت میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے گوادر کی بجائے پنجاب سے شروع کئے گئے جس سے گوادر سمیت پورے صوبے کے عوام میں تحفظات پائے جاتے ہیں ۔انہوں نے وزیر خزانہ اسد عمر کے این ایف سی ایوارڈ بارے دیئے گئے بیان پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے صدر مملکت کو بتایا کہ اٹھارہویں ترمیم کے تمام نکات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے این ایف سی ایوارڈ کے اجراء میں تاخیر سے بلوچستان مسائل کا شکار ہے اس لئے ضروری ہے کہ نیا این ایف سی ایوارڈ جلد از جلد جاری کیا جائے اور اس میں بلوچستان کے موقف کو خاطرخواہ پذیرائی دی جائے۔

BNP awami

cold in balochistan

Tabool ads will show in this div