مدھر گیتوں کے خالق جاوید اختر سڑسٹھ برس کے ہوگئے

اسٹاف رپورٹ
ممبئی : مدھر گیتوں کے خالق جاوید اختر سڑسٹھ برس کے ہوگئے۔ ان کے کیرئیر پر بے شمار اور لاتعداد ان گنت مشہور نغمے اور گانے ہیں۔

دیکھا ایک خواب تو اور اس جیسے کئی مشہور گیتوں کے تخلیق کار جاوید اختر نے17 جنوری 1945ء کو بھارتی ریاست مدھیا پردیش گوالیار کے علمی اور ادبی گھرانے میں آنکھ کھولی۔

فلموں کی کہانیاں اور گیت لکھنے کے فن میں کمال حاصل کیا۔ 1964ء میں جاوید اختر نے ممبئی کا رخ کیا اور1969 میں  صرف سو روپے میں فلموں کے مکالمے لکھنے شروع کیے۔ شعلے، دیوار اور زنجیر کی کہانیوں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

کئی نیشنل اور فلم فیئر ایوارڈز جیتنے والے جاوید اختر کے خوبصورت گیتوں کو جگجیت سنگھ اور نصرت فتح علی خان نے اپنی منفرد گائیکی کی بدولت امر کر دیا۔ جاوید اختر کے لکھے گیت اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا نےغیرمعمولی مقبولیت حاصل کی۔


فلم پاپا کہتے ہیں، بارڈر، ریفیوجی، لگان، کل ہو نہ ہو اور ویر زارا کے یادگار گیت بھی عوام میں بہت مقبول ہوئے۔۔۔ اور کئی ایوارڈز کے مستحق قرار پائے۔

بھارتی حکومت نے شاندار خدمات پر 1999ء میں جاوید اختر کو پدم شری اور 2007ء میں پدم بھوشن کے اعلیٰ ترین اعزازات سے نوازا۔ سماء

کے

trott

aviation

Tabool ads will show in this div